اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا گفتگو کے دورا ن حریم شاہ نے لندن میں الطاف حسین سے ملاقات پر گفتگو کی اور ان کی پاکستان واپسی کی حمایت بھی کی۔
دوران گفتگو صحافی نے حریم شاہ سے سیاست میں آنے سے متعلق بھی سوال کیا جس کے جواب میں حریم شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ’ میں یہ ابھی نہیں بتاسکتی‘۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں زیادہ دیر پاکستان میں نہیں رک سکتی ہر مشن کی طرح لندن مشن بھی کامیاب رہا اور عدالت کی جانب سے ضمانت مل جانا وکیل کی کامیابی ہے۔
دوسری جانب جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے حریم نے منی لانڈرنگ کیس کا الزام پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر پر ڈال دیا۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ یہ کیس شہزاد اکبر کی خواہش پر مجھ پر بنایا گیا تھا۔
حریم کے مطابق ویڈیو مذاق اور تفریح کے طور پر بنائی تھی، میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی، ایف آئی اے کو بھی یہی مؤقف ریکارڈ کرایا ہے، اس کیس کا سامنا کروں گی، امید ہے یہ کیس جلد ختم ہوجائے گا، منی لانڈرنگ کے اس کیس میں کچھ نہیں رکھا۔
یاد رہے کہ حریم شاہ نے جنوری میں برطانوی پاؤنڈز کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی، ویڈیو میں پاکستان سے منی لانڈرنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.