بچت اسکیموں میں ڈیڑھ لاکھ سے کم سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس عائد
کراچی: حکومت نے یکم جولائی سے قومی بچت اسکیموں میں ڈیڑھ لاکھ سے کم سرمایہ کاری پربھی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی، اب چھوٹی سے چھوٹی سرمایہ کاری کے منافع پر بھی10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔ اس سے قبل قومی بچت اسکیموں پر ڈیڑھ لاکھ تک کی سرمایہ کاری کے منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہوتا تھا۔یکم جولائی 2013 سے پہلے کی گئی سرمایہ کاری بھی نئے قانون کی زد میں آئے گی۔ادارہ قومی بچت حکام کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس بیواؤں اور پنشنرز اسکیموں پر عائد نہیں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.