پاکستان سمیت دنیا بھر میں خودکش حملوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، سابق امام کعبہ

مکہ مکرمہ: سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم الکبانی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونیوالے خودکش حملوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلام کا نام لیکر دہشت گردی کرنیوالے بھٹکے ہوئے لوگ ہیں۔ سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم الکبانی نے ایک انٹرویومیں دہشتگردی کے واقعات میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث لوگ غلط راستے پر ہیں، ہمارا دین کس طرح مساجد اور سکولوں پرخودکش حملوں کو جائزقراردے سکتا ہے، مسلمان حکمرانوں نے اپنے عوام کو بھوک، افلاس سے نجات دلانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کیں توروز قیامت انکی پکڑہوگی۔

تبصرے بند ہیں.