ہندوانتہاپسندوں کا مساجد سے اذان کیلئےنصب لاؤاسپیکرہٹانے کامطالبہ

ممبئی: بھارت میں حجاب کے بعد اب اذان کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ہندوانتہاپسند تنظٰم نے مساجد میں اذان دینے کے لئے لاو¿ڈاسپیکرز ہٹانے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان اورپاکستان دشمن بال ٹھاکرے کے بھتیجے کی ہندوانتہاپسند تنظیم نے ریاست مہاراشٹرمیں مساجد میں اذان کے لئے نصب لاو¿ڈاسپیکرز3مئی تک ہٹانےکی دھمکی دے دی۔انتہاپسند تنظیم کا کہنا ہے اگرمساجد سے لاو¿ڈاسپیکرنہ ہٹائے گئے تومساجد کے باہرلاو¿ڈاسپیکررکھ کر ہندوکے مذہبی گیت اوراشلوک بجائے جائیں گے۔اس قبل بالی وڈ کے گلوکار سونونگم اورانورادھا پوڈوال بھی لاو¿ڈ اسپیکرپراذان دینےکیخلاف ہرزہ سرائی کرچکے ہیں۔بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ حجاب کے خلاف بھی باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے اورباحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں جانے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی جاچکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.