نئے مالی سال کیلئے 317 ادویات کی منظوری دیدی، منظور شدہ ادویات میں 80 فیصد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ادویات شامل ہیں۔
پولی کلینک اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔ اسپتال انتظامیہ نے پیپرا رولز کے تحت باضابطہ ٹینڈرنگ کے زریعے نئے مالی سال کیلئے 317 ادویات کی باضابطہ منظوری دیدی ہے، جن میں سے 80 فیصد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ادویات شامل ۔ اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جبار بھٹو نے ایکسپریس کو بتایا کہ اسپتال کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد حنیف و وجوائنٹ ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر نے فیصلہ کیا ہے کہ مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.