خالد عباس ، سہیل احمد،امان اللہ ، ببو برال اور مستانہ جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں‘ شہزاد رضا

ہمیں سینئرز کونظر انداز کرنے کی بجائے ان کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ‘انٹرویو میں گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک )سینئر اداکار شہزاد رضا نے کہا ہے کہ خالد عباس ڈار، سہیل احمد،امان اللہ ، ببو برال اور مستانہ جیسے عظیم فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ یہ فنکار پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ایک انٹر ویو میں شہزاد رضا نے کہا کہ خالد عباس ڈار ، سہیل احمد ، امان اللہ اور مستانہ کے ساتھ کام کرنا زندگی کا خوشگوار تجربہ تھا اور میں ان سنہری یادوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ امان اللہ ،ببو برال اور مستانہ جیسے لیجنڈ فنکار اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیںلیکن ان کا فن آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میںقوی خان ،سہیل احمد ، منورسعید اور خالد عباس ڈار جیسے فنکاروںکا پرستارہوں کیونکہ ان فنکاروں نے ایسا لازوال کام کیا ہے کہ سر خود بخود ان کی تعظیم میں جھک جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سینئرز کونظر انداز کرنے کی بجائے ان کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے جس کے آنے والی کئی دہائیوں تک مثبت اثرات سامنے آتے رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.