انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کاکھلی کچہری فوری دوبارہ شرو ع کر نےکاحکم

اےآئی جی شکایات روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری میںآنیوالے شہریوںکی شکایات سنیں،ہفتہ واررپورٹ پیش کی جائے پولیس کے متعلق شہریوں کی شکایات کا ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شعیب دستگیر کی افسران کوہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر لگنے والی کھلی کچہری جسے کورونا وبا کی وجہ سے روک دیا گیا تھا کے انعقاد کو فوری دوبارہ شرو ع کیا جائے اور اس ضمن میں کورونا سے بچاو کے حوالے سے تمام ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اے آئی جی شکایات روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات خود سنیں اورا س حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ باقاعدگی سے انہیں پیش کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس کے متعلق شہریوں کی شکایات کا ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے خود احتسابی کا سخت نظام فورس کی مجموعی کارکردگی کوبہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات کے جلد ازالے میں بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں ماڈل تھانوں سمیت پولیس کے تمام دفاتر کی انسپکشن کا عمل مزید تندہی اور باریک بینی سے سر انجام دیا جائے اورانسپکشن کے حوالے سے تیار کئے گئے 34ایس او پیز کے مطابق انسپکشن کی جائیں اور ہر پوائنٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ماہانہ بنیاد پر انہیں بھجوائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ(آئی اے بی) اظہر حمید کھوکھر نے مختلف اضلاع کی انسپکشن کے حوالے سے رپورٹس پیش کرتے ہوئے بتایاکہ آئی اے بی کی ٹیموں نے یکم جنوری سے 30جون تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر341دفاتر اور تھانوں کی انسپکشنز سر انجام دیں ہیں

تبصرے بند ہیں.