پاک بھارت مذاکرات کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں،امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر کرنیکی امریکا نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر ہیٹرک وینسٹرل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سیکریٹری خارجہ جان کیری کے دورہ بھارت کا اہم مقصد بھارت امریکا اسٹریٹجک مذاکرات اور تعلیم،معیشت کے شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی ہے۔پاکستان میں افغان مہاجرین کی امدادکے سوال پر ترجمان نے کہا کہ امریکا افغان مہاجرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ پاک افغان حکام کی جانب سے سرحدوں پرجارحیت کے الزامات کے سوال پر ترجمان نے کہاکہ یہ اہم معاملہ ہے اور اس کا دونوں ہمسایہ ممالککو حل تلاش کرنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.