اٹلی میں مزدورتنظیموں کا بیروزگاری اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

روم: اٹلی میں ہزاروں مزدوروں نے بیروزگاری اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ دارالحکومت روم میں مزدور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمتوں کے حوالے سے اپنی پالیسیاں تبدیل کرے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ واضح رہے کہ اٹلی میں 2008 کے بعد پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.