نریندر مودی ایک بار پھر بھارت کے وزیر اعظم

بھارت میں عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، غیرحتمی نتائج کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈٰموکریٹس الائنس کو برتری حاصل ہے۔ کانگریس کا اتحاد یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس دوسرے نمبر پر ہے۔ نریندر مودی کو اپنے حلقے میں برتری جبکہ راہول گاندھی اپنے حلقے سے لیڈ کر رہے ہیں۔بھارت میں سات مراحل میں مکمل ہونے والے عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، دلی میں بھارتی جنتا پارٹی نے صفایا کر دیا۔ پنجاب اور کیرالہ میں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔

اب تک کے غیرحتمی نتائج کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹس الائنس کو برتری حاصل ہے۔ کانگریس کا اتحاد یونائیڈ پروگریسو الائنس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والی دیگر جماعتیں اس دوڑ میں دونوں بڑی جماعتوں سے پیچھے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ورانسی میں کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔لکھنوسے راج ناتھ سنگھ کو برتری جبکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی اترپردیش کےحلقے امیٹھی اور کیرالہ کے حلقے وایاند سے آگے جا رہے ہیں۔ رائے بریلی سے کانگریس رہنما سونیا گاندھی بھی لیڈ کر رہی ہیں۔بالی وڈ ستاروں میں بی جے پی کے امیدوار سنی دیول، ہیما مالینی، کرن کھیر کو برتری جبکہ بی جے پی کی جیا پرادھا اور کانگریس کے شترو گن سنہا، راج ببر اور ارمیلا کو شکست کا سامنا ہے۔انتخابات میں 272 سیٹیں جیتنے والی جماعت یا اتحاد حکومت بنا سکے گا۔بھارتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹرز والی ریاست اتر پردیش اور مغربی بنگال کے نتائج اہم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.