داتا دربار خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار، حملہ آور کی بھی شناخت

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داتا دربار خود کش حملے کا ایک سہولت کار گرفتار کرلیا ہے جب کہ خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داتا دربار خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جس کے نتیجے میں دہشتگردی کے اس واقعے کے ایک مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار سہولت کار کا نام محسن خان ہے اور وہ چارسدہ کے علاقے شب قدر کا رہائشی ہے، اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب سانحے کے خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور صادق اللہ مہمند افغانستان کا رہائشی تھا اور افغانی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوا۔واضح رہے کہ 8 مئی کو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے باہر سڑک پر موجود ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نزدیک خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.