سی آئی اے کوتوالی پولیس نے لیڈی ولنگٹن اسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود کو 40 گھنٹے میں بازیاب کروا کے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ٹبی سٹی کے علاقہ لیڈی ولنگٹن اسپتال سے دو روز قبل عرفان نامی شخص کا نومولود بچہ اغوا ہوگیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا کہ بچے کو ایک عورت چادر میں چھپا کر اسپتال سے نکلی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس پی سی آئی اے عثمان اعجاز باجوہ نے بچے کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی عثمان حیدر گجر کو ٹاسک سونپا جنہوں نے 40 گھنٹے میں بچے کو بازیاب کروا کر اغوا کار میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی سی آئی اے عثمان حیدر گجر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کے گھر اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے اس نے اپنے خاوند کے ساتھ مل کر یہ واردات کی۔ سی آئی اے پولیس نے نومولود بچہ اس کے والدین کے سپرد کردیا تاہم ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.