بلوچستان کیلئے واضح پالیسی اختیار کرنا ہوگی،رضا ربانی

کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ کے بلوچستان سے متعلق بیانات خوش آئند ہے حکومت کو امن کی بحالی واضح پالیسی اختیار کرنا ہوگی بلوچستان میں ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کی کمی ہے۔کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کراٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو خود مختار بننے کا تاریخی اقدام کیا مشکل حالات میں ہمیشہ کی طرح بلوچستان کی عوام کیساتھ کھڑے ہیں چودہ سالوں کے جدوجہد کے بعد بلوچستان کے اندر قیادت ایک طبقے سے دوسرے طبقے کو منتقل ہوئی ہے۔پ پ رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت کو واضع الفاظ میں اپنی فورسز کو ہدایت دینی ہوگی کہ وہ مکمل طور پر صوبے حکومت کے ماتحت ہے اس کے بغیر بلوچستان کے مسئلے کا حل ممکن نہیں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو امن کی بحالی کیلئے گزشتہ پارلیمنٹ کی تجاویز سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بم دھماکے قابل مذمت ہے زخمی طالبات اور بلوچستان کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جس قوم کے پاس نڈر اور نوجوان قیادت ہوں اْس کا مستقبل روشن ہے مشکل حالات بلوچستان کے لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رضاربانی کے شکرگزار کہ انہوں نے بلوچستان کے غم کو یاد رکھا۔

تبصرے بند ہیں.