روسی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ماسکوکے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پرمسافربردارطیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی سے دوبچوں سمیت 41 مسافر ہلاک ہوگئے۔ سخوئی سپرجیٹ طیارے میں 80 افراد سوار تھے۔
جہاز نے ماسکو سے ایک اورروسی شہرکیلئے پرواز بھری تھی، تاہم عملے نے کچھ دیربعد ہی گڑبڑکا سگنل دے دیا۔ فضا میں ہی جہاز میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے جوکریش لینڈنگ کے دوران شدت اختیار کرگئے۔ ذرائع کے مطابق مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔
سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جلتے جہاز سے نکلنے اور بھاگنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔
تبصرے بند ہیں.