بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے جلدی نہ کریں ،نثار کھوڑو

 

کراچی: سینئر صوبائی وزیر سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ میں اپنا وزن رکھتی ہے اس لئے اْسے حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے، دیگر صوبے بلدیاتی انتخابات کے لیئے جلدی نہ کریں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں یونائٹیڈ نیشن ڈویلپمنٹ فنڈ اورحکومت سندھ کے تعاون سے پہلی صوبائی میلینیم ڈویلپمنٹ گولز کی رپورٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے سندھ میں ہونے والے ہونے ترقیاتی پروگرام اور اہداف سب سے زیادہ سست روی کا شکار ہوئے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیئے دیگر صوبے جلدی نہ کریں پنجاب نے اس سے قبل بھی بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا تھا اب دیکھتے ہیں کہ وہ کتنا اس پر عمل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب مین اْن کا کہنا تھا کہ رواں مہینہ بجٹ کا تھا جس کے بعد ہی وزارتیں عوامی خدمت کے لیئے پلاننگ کرتی ہیں ایسے میں ایم کیو ایم کے سگنل آنے تک وزارتیں نہ دینے کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کبھی تنہا پرواز کا ارداہ نہین کیا،وہ ملک میں امن کے قیام کے لیئے سب کو ساتھ لیکر چلنا

تبصرے بند ہیں.