مالی کے وزیر اعظم سیمولو بوبے میگا اپنی تمام کابینہ کے ساتھ مستعفی ہو گئے۔ ملک کے وسطی علاقوں میں تشدد میں اضافے اور گزشتہ ماہ ہونے والی ایک سو ساٹھ ہلاکتوں پر مالی کی حکومت کو سخت دباؤ کا سامنا تھا جبکہ عوام ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔مالی کے صدر ابراہیم بوبکر کیتا کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی شاورت کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب جلد ہی کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلہ بانی کرنے والے فولانی برادری کے ایک سوساٹھ افراد کے قتل عام کے بعد سے حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔
تبصرے بند ہیں.