مسعوداظہرکوعالمی دہشت گردقراردینے کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہرکو عالمی دہشت گرد قراردینے کے لئےامریکہ نے ایک قرارداد سلامتی کونسل اقوام متحدہ میں پیش کردی ہے جس کی تائید فرانس اوربرطانیہ نے کی ہے۔ قرارداد میں مسعود اظہرکودہشت گردقراردینے اوراس پر عالمی سفر پر امتناع عائد کردینے، اثاثہ جات منجمد کرنے اوراسلحہ پر تحدیدات عائد کردینے پر زوردیاگیاہے۔ امریکی اقدام پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے وزارت خارجہ چین کے ترجمان گینگ شوآنگ نے بیجنگ میں کہا کہ’’ یہ مسودۂ قرارداد بات چیت اورمذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کوحل کرنے کے طریقہ کارکے مطابق نہیں ہے۔ اس مسودہ قرارداد نے مذکورہ تحدیدات کمیٹی کے اختیارکو گھٹا دیا ہے۔جبکہ یہ کمیٹی‘سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی اصل انسدادِ دہشت گردی کمیٹی ہے۔امریکی اقدام صورتحال کے استحکام میں معاون نہیں ہے اورمسئلہ کومحض پیچیدہ کرتا ہے۔ہم امریکہ پر زوردیتے ہیں کہ وہ احتیاط سے کام لے اوراس مسودۂ قراداد کو زبردستی آگے بڑھانے سے گریز کرے۔

تبصرے بند ہیں.