بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 24 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 25افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق 6 افراد چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔ڈھاکہ کے پولیس سربراہ اسدالزماں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے 70 سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں‘۔ اموات میں غیرمعمولی اضافے کا امکان ہے۔فائر فائٹرز نے سیڑھی لگا کر عمارت کے اندر لگی آگ کو بجھانے کے لیے پانی کے اسپرے کیے لیکن ان کی یہ کوشش بھی رائیگاں گئی جبکہ اس سلسلے میں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی طلب کی گئی۔فوجی ہیلی کاپٹر نے بھی امداد ی کاموں میں حصہ لیا اور عمارت کی بالائی منزل پر پھنسے افراد کو نکالا۔
تبصرے بند ہیں.