ٹیپو سلطان کی چاندی کی تلوار60 ہزارپاؤنڈ میں نیلام

لندن۔ (سماء نیوز) شیر میسور ٹیپو سلطان کے اسلحہ خانے کے کچھ نادر و نایاب ہتھیار بشمول ان کے شخصی استعمال والی چاندی کی تلوار ایک نیلامی میں فروخت ہوئی جن سے 107,000 پاؤنڈ حاصل ہوئے۔ ٹیپو سلطان کی چاندی سے بنی ہوئی تلوار 60 ہزارپاؤنڈ میں فروخت ہوئی۔ دیگر تلواروں کے مقابلے 6 نیلام شدہ تلوار کو دیکھ کر یہ اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اسے ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے خلاف گھمسان کی لڑائی میں ضرور استعمال کیا ہوگا کیونکہ اس پر جابجا نشانات ہیں جو اس بات کے غماز ہیں کہ سلطان نے اپنے دفاع کیلئے کبھی اس تلوار کا استعمال کیا ہوگا، جب سرنگاپٹم پر انگریزوں کا قبضہ ہوا تھا اور ٹیپو سلطان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ موت کے بعد بھی وہ دیگر سپاہیوں کے درمیان ہاتھ میں تلوار پکڑے ہوئے تھے۔ انگریز فوج انہیں ڈھونڈتی ہوئی وہاں تک پہنچی تھی اور نعش کو دریافت کرنے کے بعد بھی انگریز سپاہی ٹیپو سلطان کی جانب بڑھنے سے ڈر رہے تھے کہ وہ ایک بار پھر حملہ آور نہ ہوجائیں۔ اس بات سے ٹیپو سلطان کی شجاعت کا علم ہوتا ہے۔ اس طرح ایک اور تلوار جس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے، 58 بولیوں کے بعد آخری بولی لگانے والے کو 18,500 پاؤنڈ میں فروخت کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.