دنیا کے ٹاپ 10 سیاحتی مقامات میں مراکش اور دوبئی شامل

سال 2019 کے لیے دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں عرب دنیا کے دو شہر شامل ہیں۔ انگریزی ویب سائٹ کی نئی فہرست میں ان معروف ترین مقامات کا نام پیش کیا گیا ہے جن کا رخ دنیا بھر کے لوگ روایتی سیاحت کے مقصد سے کرتے ہیں۔ مذکورہ فہرست موسم بہار کی تعطیلات شروع ہونے سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ہے۔ اس سیزن میں ہر سال بڑے پیمانے پر سیاحتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ عالمی سطح پر دس بہترین مقامات کی فہرست میں مراکش کا شہر مراکش نویں نمبر پر اور متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی دسویں نمبر پر ہے۔ فہرست کی تیاری کے لیے ہونے والے سروے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو سیاحت کے مقصد سے دنیا بھر میں مختلف مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ  کے مطابق مراکش اور دبئی نے اپنی درجہ بندی کے حوالے سے سیاحتی نقشے میں شامل دنیا کے بہت سے اہم شہروں پر برتری حاصل کر لی۔ ان میں نیویارک (13 ویں پوزیشن)، ہینوے (15 ویں پوزیشن) اور ٹوکیو 16 ویں پوزیشن شامل ہے۔ علاوزہ ازیں ہر سال لاکھوں سیاحوں کی منزل بننے والا ہانک کانگ اس فہرست میں 22 ویں نمبر پر ہے جب کہ سیاحوں اور مہم جوئی کے دیوانوں کی ایک اہم منزل آسٹریلیا کا شہر سڈنی فہرست میں 24 ویں پوزیشن پر ہے۔ عالمی سطح پر اس فہرست میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا پہلا نمبر ہے۔ فرانس کا دارالحکومت پیرس دوسرے، اطالیہ کا شہر روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے اور انڈونیشا کا جزیرہ بالی سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں پانچویں نمبر پر ہے۔ برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق “ٹرپ ایڈوائزر” ویب سائٹ نے اس درجہ بندی کی تیاری میں مسافروں اور سیاحوں کے زیر استعمال آنے والے ہوٹلوں ، ریستورانوں اور پر کشش سیاحتی مقامات کے جائزوں کا سہارا لیا۔

تبصرے بند ہیں.