امریکی صدر نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا

واشنگٹن: 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ آج فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات سے قبل امریکی ٹی وی سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو امریکا کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہمارے بہت سارے دشمن ہیں، یورپی یونین نے تجارت میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس حساب سے وہ ہماری دشمن ہے، شاید آپ یورپی یونین کو اپنا دشمن نہ سمجھیں لیکن حقیقت میں وہ دشمن ہے جس سے نمٹنا بہت مشکل ہے۔

تبصرے بند ہیں.