دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ 8 جولائی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے گا

اسلام آباد: 

دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس 380 آٹھ جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترے گا۔

پاکستانی ہوابازی میں تاریخی لمحہ آنے والا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے لیے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.