مقبوضہ کشمیر؛ محبوبہ مفتی کی حکومت میں ماورائے عدالت قتل اور عصمت دری میں اضافہ ہوا

سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی اور محبوبہ مفتی کی اتحادی حکومت کے دوران کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے جب کہ پیلٹ گن کے استعمال کی نئی روایت ڈالی گئی۔

 

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور بھارتی جنتا پارٹی کے درمیان یکم مئی 2015ء کو قائم ہونے والا حکومتی گٹھ جوڑ گزشتہ روز وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد ختم ہو گیا۔ تاہم اس حکومتی بندر بانٹ کا خمیازہ کشمیریوں کو اپنے لہو سے بھرنا پڑا۔ محض تین برس کے دوران 878 کشمیری شہری شہید ہوئے جن میں 21 خواتین کے علاوہ 98 کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.