ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو الگ رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا

واشنگٹن: 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکینِ وطن کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرکے انہیں پنجرے نما کمروں میں محصور کرنے کے کا متنازعہ فیصلہ واپس لینے کا اعلان کردیا جس کی دستاویز پر جلد دستخط کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ ان تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آنے پر کیا گیا ہے جس میں دو سے تین سال تک کے بچوں کو بھی ان کے والدین سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور اس ضمن میں درجنوں روتے اور پریشان حال بچوں کی تصاویر نے عام امریکی کو مضطرب کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.