شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار؛ گندم اور چینی کے بحران کا کوئی امکان نہیں، اسٹیٹ بینک

کراچی: 

اسٹیٹ بینک نے معاشی نمو کیلیے سازگار ماحول اور مہنگائی کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے پالیسی ریٹ کو5.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ اہم فصلوں کے سازگار ابتدائی تخمینوں، نجی شعبے کو قرض میں بھرپور نمو اور بڑھتی ہوئی پیداواری درآمدات سب سے نشاندہی ہوتی ہے کہ حقیقی شعبے میں ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ غذا کے کافی ذخائراور اجناس کی بین الاقوامی مستحکم قیمتوں کی بنا پر عمومی مہنگائی مالی سال18کے پہلے 2ماہ میں کم ہوئی تاہم بلند معاشی نمو کے راستے میں بڑھتے ہوئے چیلنجز ہیں جن کی جزوی وضاحت مالی سال2018کے آغاز میں کی گئی تھی۔ ان میں بیرونی محاذ پر ابھرتا ہوا دباؤ اور توسیعی مالیاتی پالیسی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.