بنی گالہ:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف جیسے وزیر خارجہ کے ہوتے ملک کو دشمنوں کی ضرورت نہیں کیونکہ عسکری گروہوں کے بارے میں خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک دھچکہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری گروہوں کے بارے میں خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک دھچکہ ہے، ایسے وزیر خارجہ کی موجودگی میں دشمنوں کی کسے ضرورت ہے جب کہ بھارت و امریکا کی خوشامد میں یہ ٹولہ پاکستانی قوم کی قربانیوں تک کو نظر انداز کرچکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.