نئی دہلی:
کرکٹ کے اولمپکس کا حصہ بننے میں بھی بھارت رکاوٹ بننے لگا۔
ایک طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کھیل کو اولمپکس کا حصہ بنانے کیلیے کوشاں ہے تو دوسری جانب بھارتی بورڈ نے اس میں بھی روڑے اٹکانے شروع کردیے ہیں، 2024 کے اولمپک گیمز میں کرکٹ کو شامل کرانے کیلیے ستمبر تک لازمی بڈ دینا ہوگی مگر بھارتی بورڈ باربار کی یاددہانیوں کے باوجود اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کررہا۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے یہ واضح شرط موجود ہے کہ کسی بھی کھیل کی گیمز میں شمولیت کیلیے بڈ دینے کیلیے ایونٹ میں تمام بڑی ٹیموں اور اس کے ٹاپ پلیئرز کی شمولیت کی یقین دہانی ضروری ہے، اسی لیے بھارتی حمایت حاصل کیے بغیر آئی سی سی کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا،نہ صرف بھارتی ٹیم کی پرفارمنس شاندار بلکہ وہ اس کھیل کی سب سے بڑی مارکیٹ بھی ہے۔
تبصرے بند ہیں.