کراچی:
آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کے لئے ملک گیر ہڑتال کردی ہے جب کہ ہڑتال سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دو دھڑوں نے لاتعلقی ظاہر کردی۔
چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میر یوسف شاہوانی کے مطابق پہیہ جام ہڑتال اوگرا، پنجاب پولیس، سندھ ایکسائز پولیس اور دوسرے اداروں کے خلاف کی جارہی ہے اور مطالبات منظور ہونے تک پورے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔سندھ اور پنجاب میں کرایوں میں جبری کٹوتی کی جارہی ہے جب کہ موٹر وے پولیس ناجائز جرمانے اور چالان کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کیے جائیں۔
تبصرے بند ہیں.