سرکاری حج اسکیم کے تحت فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد: 

سرکاری حج اسکیم کے تحت فلائٹ آپریشن شروع ہو گیا ہے اور پہلی حج پرواز 300 سے زائد عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

ا سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی پرواز اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے 328 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور ممبر قومی اسمبلی سید عمران شاہ نے عازمین کو رخصت کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں اس لئے دوران حج نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں اور کوئی بھی ممنوعہ شے اپنے ساتھ لے کر نہ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حجاج کرام کی سہولت کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں اور عازمین کو پہلے کی نسبت زیادہ سہولیات میسر ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.