چوہدری نثار نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے، سعد رفیق

لاہور: 

وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے جب کہ وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

وفاقی وزیرسعد رفیق کا ٹوئٹر پرکہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی مسلم لیگ (ن)  اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے، وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، چوہدری نثار آزمائش اور مشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشا اللہ فرنٹ لائن پرہوں گے جس کے بعد مخالفین کی ناپاک خواہشات دھرے رہ جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.