ادلب / نیویارک:
شامی شہرادلب میں خودکش بمبار نے بارودسے بھری گاڑی باغیوں کے ایک اجتماع سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 37افرادہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے ایک ٹیکسٹائل فیکٹری تباہ ہوئی جسے حیاہ تحریر الشام نامی باغی گروپ اپنے مرکزی دفترکے طورپراستعمال کر رہا تھا، یاد رہے کہ حیات تحریر الشام نامی تنظیم کا تعلق القاعدہ سے رہا ہے جو بعد میں النصرہ فرنٹ میں ضم ہو گیاتھا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ادلب شہرکے زیادہ حصے پر عسکریت پسند جنگجوؤں کا قبضہ ہے جبکہ ترکی کی سرحد سے متصل اس صوبے میں کنڑول کے خواہش مند عسکری پسند گروپوں کے درمیان ایک عرصے سے لڑائی جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.