خیبرایجنسی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام؛ 2 خود کش حملہ آورہلاک

خیبر ایجنسی: 

ذخہ خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک کردیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرایجنسی کی سرحدی چوکی پر پرخودکش حملہ آوروں نے حملہ کرنے کوشش کی اورسیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے جب کہ ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں دونوں خودکش حملہ آورہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور سرحد پار سے آئے اورجیروبی سے دو کلومیٹر شمال مغرب میں چوکی پر فائرنگ کی۔

تبصرے بند ہیں.