اسلام آباد:
یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکومت نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 80 پیسہ فی لیٹر کمی متوقع ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم قیمتوں میں کمی کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.