نئی دہلی:
بھارتی کپتان ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کی توقعات کے دباؤ سے جان چھڑانے لگے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلیے انگلینڈ روانگی سے قبل ویرات کوہلی نے ملکی میڈیا کا سامنا کیا، وہاں ہر کوئی ان سے پاکستان کیخلاف افتتاحی میچ کی تیاریوں کا جاننے کیلیے مشتاق دکھائی دیا،کوہلی نے روایتی حریف سے میچ کے بارے میں پائے جانے والے جوش و خروش کو ہوا دینے کے بجائے دبانے کی کوشش کی۔ روایتی حریفوں کا مقابلہ برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں 4 جون کو شیڈول ہے۔
کوہلی نے کہاکہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے اسٹیڈیم سے باہر کیا چل رہا ہے اسے ہم کنٹرول نہیں کرسکتے۔ یہ بات درست ہے کہ یہ ایک بڑا میچ ہوگا لیکن ہمارے ذہنوں میں دیگر مقابلوں سے قطعی مختلف نہیں ہے، پاک بھارت میچ کے حوالے سے بننے والا ماحول ہمارے اختیار سے باہر مگر ٹیم کیلیے یہ بھی محض دیگر مقابلوں جیسا ہی ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.