لاہور:
اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹ ایکسپرٹ ڈین جونز نے شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شرجیل خان اپنے وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے، کرکٹر نے پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں ڈین جونز کو گواہ کے طور پر پیش کیا جنہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں۔
تبصرے بند ہیں.