چینی ساختہ اورنج لائن ٹرین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

لاہور: 

چین میں بننے والی اورنج لائن ٹرین کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی جب کہ مزید 26 یونٹ رواں سال کے اختتام پر پاکستان پہنچ جائیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن منصوبے کے لئے چین میں تیار کردہ پہلی ٹرین لاہور پہنچ گئی اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے رواں سال کے اختتام تک منصوبے میں شامل دیگر 26 ٹرینیں بھی پہنچ جائیں گی۔ اورنج لائن ٹرین کے ڈبوں کی بظاہر شکل و صورت بادشاہی مسجد اور قومی پھول چنبیلی کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جب کہ اس کی رفتار تقریبا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.