اسلام آباد:
كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی (ای سی سی) نے مجموعی طور پر ایك ارب 60 كروڑ روپے كے خصوصی رمضان پیكیج كی منظوری دیدی۔
اسلام آباد میں كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی كا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار كی زیرصدارت ہوا جس میں ای سی سی نے ایك ارب 60 كروڑ روپے كے خصوصی رمضان پیكیج كی منظوری دیدی جب کہ پیكیج كے تحت 19 مختلف اشیاء بازار سے سستے نرخوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوں گی جن میں چاول، چائے، چینی، دالیں، آٹا، بیسن، كھجوریں، دودھ اورمشروبات سمیت دیگراشیاء شامل ہیں۔
ذرائع كے مطابق وفاقی حكومت كی جانب سے رمضان پیكیج كے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی فراہم كی جائے گی، آٹے پر فی كلو 4 روپے اور چینی پر فی كلو 5 روپے سبسڈی دینے كی تجویز ہے، گھی اور كوكنگ آئل پر فی كلو 15 ،15 روپے سبسڈی دی جائے گی، دال چنا پر 15 روپے اور دال مونگ پر10 روپے، دال ماش اور دال مسور پر10،10 روپے فی كلو جب كہ سفید چنا پر 15 روپے فی كلو سبسڈی دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.