آپریشن ردالفساد؛ پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی: 

آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے جس کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، اٹک اور قصور میں سرچ اور انٹیلی جنس بیس کارروائیاں کی گئیں جس میں 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.