اسلام آباد:
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے جوابی دلائل مکمل کرلیے ہیں۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ پاناما کیس کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے جوابی دلائل پر کہا کہ گلف اسٹیل کے واجبات 63 ملین درہم سے زیادہ تھے لیکن اس سے متعلق کوئی وضاحت نہیں آئی، جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ابتدائی دلائل میں آپ نے یہ بات نہیں کی۔
تبصرے بند ہیں.