فیصل آباد:
وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات بڑھانے، خصوصی پیکیج کے تحت مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی، نان بجٹری پیکیج کو30جون تک غیر مشروط رکھنے، گیس کی قیمتوں میں پایا جانیوالا فرق دور اور کوئلے کی درآمد کا مسئلہ بجٹ میں حل کرنے کیلیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ وزیراعظم کی ہدایات کے پیش نظر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے درست استعمال اور کوئلے کی درآمد پر سیلز ٹیکس و کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ نیز حکومت کے درست سمت میں مثبت اقدامات سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.