واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی مچل فلین کے استعفیٰ کے بعد کابینہ کے مزید ارکان کے استعفوں کا امکان ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی مچل فلین کی روسی سفارت کار سے تعلقات اور فون پر کی گئی بات چیت لیک ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس میں کھلبلی مچ گئی جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امریکی خفیہ اور تحقیقاتی اداروں پر چڑھائی کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایف بی آئی اور نیشنل سیکیورٹی ایجنسی غیرقانونی طور پر معلومات اخبارات کو فراہم کر رہے ہیں جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اصل اسکینڈل یہ ہے کہ خفیہ اداروں کی جانب سے غیرقانونی طور پر حساس معلومات فراہم کی جارہی ہیں اور یہ عمل کسی بھی امریکی کو زیب نہیں دیتا۔
تبصرے بند ہیں.