پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: 

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 119 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی نے 3 وکٹوں پر ہدف پورا کرلیا۔  ڈیوڈ ملان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن حفیظ دوسرے میچ میں بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کامران اکمل بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ بھی کھاتہ کھولے بغیر دوسرے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے۔  این مورگن اور ملان نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، ملان 22 رنز پر عماد وسیم کا شکار بنے تاہم مورگن وکٹ پر ڈٹے رہے اور حارث سہیل کے ساتھ ملکر ٹیم کو 19ویں اوورمیں فتحیاب کروایا۔ مورگن 80 اور حارث سہیل 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

تبصرے بند ہیں.