کراچی:
اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت کوخطرے میں ڈالنے سے متعلق مختلف مقدمات میں ایم کیو ایم بانی اور فاروق ستارسمیت 200 سے زائد افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وانٹ جاری کردئیے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریراورملکی سالمیت کے 34 مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے 5 مقدمات میں ایم کیو ایم بانی اور فاروق ستارسمیت 200 سے زائد افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وانٹ جاری کردئیے۔
تبصرے بند ہیں.