اسلام آباد:
پاکستان میں12 سال بعدانٹرنیشنل ٹینس کا میدان سج گیا، ایران سے ڈیوس کپ ٹائی کیلیے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، جمعے کو عقیل خان اور شاہین خالدین مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان میں 12 سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی ہوئی ہے، ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو ٹائی میں ایران سے ٹائی کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ہارڈ کورٹس پر شیڈول تین روزہ ایونٹ کیلیے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ریفری اسٹیفن اسٹولو نے ڈراز کا اعلان کیا، اس موقع پر دونوں ٹیموں کے پلیئرز اور آفیشلز بھی موجود تھے. پاکستان کے نمبر ون پلیئر عقیل خان کا مقابلہ ایران کے شاہین خالدین سے جمعے کی صبح 10 بجے ہو گا، میچ سے قبل افتتاحی تقریب شیڈول ہے، دوسرے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق اور انوشا شاہگولی آمنے سامنے ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.