انٹرنیشنل کرکٹ، سر پھرے پلیئرز کو قابو کرنے کیلیے ’لگام‘ تیار

ممبئی: 

انٹرنیشنل کرکٹ میں سرپھرے کرکٹرز کو قابو کرنے کیلیے ’لگام‘ تیار ہوگئی،دوران میچ بدتمیزی، بداخلاقی اور لڑائی جھگڑے پر کھلاڑی کو فیلڈ سے باہر نکال دیا جائے گا۔

ایم سی سی کرکٹ کمیٹی نے آن دی فیلڈ امپائرز کومکمل اختیار دینے کی سفارش کردی، موٹے چوڑے بیٹس کیلیے بھی ’حد‘ مقرر ہوگی ، بال ٹیمپرنگ قوانین میں کسی بھی تبدیلی سے صاف انکار کردیا گیا، ٹیسٹ میچز کو چار دنوں تک محدود کرنے کے معاملے پر کمیٹی دو حصوں میں بٹ گئی، فیلڈر اور وکٹ کیپر کے ہیلمٹ سے ٹکراکر آنے والی گیند پر کیچ اور اسٹمپنگ جائز ہوگی، کرکٹ کو اولمپک کا حصہ بنانے کیلیے آئی سی سی کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.