پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد: 

دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلیے سمری کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے، لائٹ ڈیزل 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.