کراچی:
پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور نئی کاروں کی فروخت بڑھنے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 19فیصد اضافے سے 65لاکھ 49 ہزار ٹن رہی جس میں فرنس آئل کی فروخت میں 25فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 10فیصد، موٹر اسپرٹ(پٹرول) کی فروخت میں 21فیصد جبکہ متفرق آئل مصنوعات کی فروخت میں 18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پہلی سہ ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت 27 لاکھ 75ہزار ٹن رہی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 18لاکھ 25ہزار ٹن جبکہ موٹر اسپرٹ کی فروخت 16لاکھ 63ہزار ٹن اور متفرق آئل مصنوعات کی فروخت 2لاکھ 86 ہزار ٹن رہی۔
تبصرے بند ہیں.