بی جے پی نے نریندر مودی کو انتخابی مہم کی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا

نئی دہلی: بھارتیہ جنتاپارٹی نے گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے لئے پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا سربراہ منتخب کر لیا۔ بی جے پی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ نے دو دن جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام پر پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داریاں نریندرمودی کو سونپ دیں، اس فیصلے کے بعد بی جے پی کے انتخابات جیتنے کی صورت میں نریندر مودی کو وزیر اعظم بھی چنا جا سکتا ہے۔ نریندرمودی بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ ایک دہائی سے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر براجمان ہیں، انہیں بی جےپی کے کئی سینئیر رہنماؤں کی مخالفت کے باوجود الیکشن پینل کا سربراہ چن لیا گیا۔ نریندرمودی پر سال 2002 میں گجرات فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کابھی ذمہ دار ٹھہرایاجاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.