حکومت کاروبار دوست بجٹ لائے، کنٹری منیجر انٹیل

اسلام آباد: انٹیل پاکستان کے کنٹری منیجر نوید سراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے کامیاب مستقبل کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہے۔ پاکستان میں آئی ٹی مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ واپس لینے سے آئی ٹی انڈسٹری متاثر ہوئی ہے، البتہ نئی حکومت آئندہ مالی سال 2013-14 کے لیے کاروبار دوست بجٹ متعارف کرائے، تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی سے نئی حکومت کو ریونیو حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں انٹیل کارپوریشن کی طرف سے نئے کم پاور خرچ کرنے والی اور کہیں زیادہ بہتر پرفارمنس دینے والی سلور مونٹ نامی نئی مائیکرو آرکیٹیکچر پراڈکٹس متعارف کرانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تبصرے بند ہیں.