عمران خان کا پاناما لیکس پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے اور 3 ستمبر سے پاکستان مارچ کا اعلان کردیا۔

 

بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے کرپشن کا پیسہ ملک سے باہر بھیجا جس کے خلاف ہم الیکشن کمیشن میں جاچکے ہیں اور اب سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کے ثبوت لے کرجارہے ہیں جس کے لیے پٹیشن تیار کرلی ہے، کل ٹی اور آرز کی میٹنگ کے بعد سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے گجرات اور جہلم میں جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 3 ستمبر سے گوجرنوالہ سے پاکستان مارچ کا آغاز کیا جائے گا جو لاہور تک جائے گا، جہاں اگلا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.